بحر اوقیانوس کو بحرالکاہل سے ملانے والی نہر پر کام شروع،

ماحولیات پر پڑنے والے منفی اثرات اس سے حاصل ہونے والے اقتصادی فوائد سے کہیں زیادہ ہوں گے ، ماہرین

منگل 23 دسمبر 2014 23:35

بحر اوقیانوس کو بحرالکاہل سے ملانے والی نہر پر کام شروع،

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) وسطی امریکہ کے ملک نکاراگوا میں اس نئی نہر پر کام شروع ہوگیا ہے جو بحرِ اوقیانوس کو بحرالکاہل سے ملائے گی۔

(جاری ہے)

یہ نہر ایک چینی کمپنی تعمیر کرے گی اور کام کے آغاز پر کمپنی کے سربراہ وانگ جنگ کا کہنا ہے کہ یہ لمحہ تاریخ میں رقم ہوگیا یہ 278 کلومیٹر طویل نہر طوالت،گہرائی اور چوڑائی میں نہر پانامہ سے بڑی ہوگی جو پہلے ہی ان دونوں سمندروں کو جوڑتی ہے۔ نہر کو ’گرینڈ کینال آف نکاراگوا‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا مقصد لاطینی امریکہ کے اس غریب ترین ملک کی اقتصادی حالت میں بہتری لانا ہے۔تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ ماحولیات پر پڑنے والے منفی اثرات اس سے حاصل ہونے والے اقتصادی فوائد سے کہیں زیادہ ہوں گے۔