نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ پرسوں سے شروع ہو گا

بدھ 24 دسمبر 2014 11:42

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ پرسوں سے شروع ہو گا

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پرسوں26 سے 30 دسمبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں وہ دو ٹیسٹ اور سات ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک کرائسٹ چرچ ‘ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک ولنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سات ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 11 جنوری کو کرائسٹ چرچ، دوسرا میچ 15 جنوری کو ہیملٹن، تیسرا میچ 17 جنوری کو آکلینڈ، چوتھا میچ 20 جنوری کو نیلسن، پانچواں میچ 23 جنوری کو ڈونیڈن، چھٹا میچ 25 جنوری کو ڈونیڈن جبکہ ساتواں اور آخری میچ 29 جنوری کو ولنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :