فیصل آباد،کنزیومر کورٹ کے سپیشل جج نے غلط آپریشن کر کے خاتون کا بازو ناکارہ کر نے والے سپیشلسٹ سرجن ڈاکٹر کی گرفتاری کا حکم دیدیا

بدھ 24 دسمبر 2014 17:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) کنزیومر کورٹ کے سپیشل جج نے غلط آپریشن کر کے خاتون کا بازو ناکارہ کر نے والے سپیشلسٹ سرجن ڈاکٹر کی گرفتاری کا حکم دیدیا،تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے رہائشی فیصل نے کنزیومر کورٹ میں کیس دائر کیا تھا کہ آرتھو پیڈک سپیشلسٹ سرجن ڈاکٹر رسول احمد چوہدری نے اپنے کلینک میں اس کی عزیزہ (ر) کے بازو کا آپریشن کیا تھا اور غلط آپریشن ہونے کے باعث اس کا بازو نا کارہ ہو گیا سپیشل جج کنزیومر کورٹ صابر سلطان نے ملزم ڈاکٹر رسول چوہدری کو عدالت طلب کیا تھا جو پیش نہ ہوا تو عدالت نے ملزم کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے 14جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :