متروکہ وقف املاک بورڈکے چیئرمین صدیق الفاروق کی سفارش پر وفاقی سیکرٹری نے سابق ایڈمنسٹریٹر لاہور فرحت عزیز کو معطل کر دیا

بدھ 24 دسمبر 2014 21:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کی سفارش پر وفاقی سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے لاہور زون کے سابق ایڈمنسٹریڑ فرحت عزیز کو معطل کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ سے کہا ہے کہ وہ قانون کے مطابق انکے خلاف مزید کاروائی کریں،فرحت عزیز پر اختیارات کے غلط استعمال اور قانون شکنی پر چشم پوشی سمیت دیگر سنگین الزامات ہیں جس پر انہیں شو کاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے ،یاد رہے کہ چند روز قبل چیئر مین بورڈ صدیق الفاروق نے گنپت روڈ انارکلی میں ٹرسٹ کی رہائشی جگہ پرکثیر المنزلہ پلازہ کی غیر قانونی تعمیر کواز خود چھاپہ مار کر نہ صرف رکوا دیا تھا بلکہ موقع پر ہی ذمہ داران کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کیے تھے اور فرحت عزیز جو کہ اس وقت ایڈمنسٹریٹر تھے ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک رہائشی جگہ پرکمرشل پلازہ جس کے 2عدد تہہ خانہ جات کے علاوہ 6کے قریب منزلیں تعمیر ہوچکی تھیں جس پر اس وقت کے ایڈمنسٹریٹر لاہور فرحت عزیز نے چشم پوشی کر کے محکمانہ قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اختیارات کے ناجائز استعمال اور قانونی شکنی پر چشم پوشی کرنے میں ملوث دیگر جونیئر افسران کا تعین کرنے کیلئے ایک انکوائری کمیٹی مقرر کر رکھی ہے جو آئندہ ایک دو روز میں اپنی رپورٹ مکمل کرکے چیئرمین کو پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق نے مزید کہ ہے کہ جو کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی یا ٹرسٹ کے مفاد کے خلاف کام کرے گا اسکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :