نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ،راؤ محمد اجمل خان

بدھ 24 دسمبر 2014 21:50

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء وفاقی پارلیمانی سیکر ٹری راؤ محمد اجمل خاں نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ملک کی ترقی میں نوجوان اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لیب ٹاپ سکیم متعارف کرا کر کروڑو ں نوجوانوں کو دور حاضر کی جدید ترین ٹیکنالوجی بہم پہنچا کر تعلیم دوستی کا ثبوت دیا ان خیالات کا اظہار انہوں بلدیہ ہا ل میں ایم ایس ایف (ن) کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک کے لئے ناسور بن چکی ہے جس کے خاتمہ کے لئے تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف بھر پور اور موئثر حکمت عملی ترتیب دینے کے حوالے سے حکومت پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے جو کہ خو ش آئند قدم ہے پوری قوم دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر نے کے لئے یکجہتی کا مظاہرہ کرے اور نوجوان تعلیمی سرگرمیوں میں اپنا مثبت کردار اد ا کرتے ہوئے ملک کے مستقبل کو مزید روشنی سے ہمکنار کریں اس موقع پر سینکڑوں کارکنان نے سانحہ پشاور میں جاں بحق ہونیوالے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آصف رؤف خاں ، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم رانا عاصم خلیل ایڈووکیٹ ،سابق سٹی ناظم میاں فخر مسعود بودلہ ،سابق سیکر ٹری بار میاں بلال عمر بودلہ نے بھی خطاب کیا