واڈا نے ڈوپ ٹیسٹ کیلئے 3000روسی کھلاڑیوں کے نمونے حاصل کرلیے

جمعرات 25 دسمبر 2014 11:08

واڈا نے ڈوپ ٹیسٹ کیلئے 3000روسی کھلاڑیوں کے نمونے حاصل کرلیے

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی(واڈا)کے اہلکاروں نے جرمن ٹی وی کی جانب سے روس پرڈوپنگ کے الزامات پر 3000 ایتھلیٹ کے نمونے حاصل کرلیاجرمن ٹی وی کی ڈاکیومنٹری میں روس پر الزام لگایاگیا تھا کہ پورے ملک میں میچ فکسنگ اور غیر قانونی ادویات کا استعمال عام ہے جس پر واڈا نے اپنی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

روس کے وزیر کھیل ویٹیلی موٹکونے واڈا کی ٹیم کے دورے کی تصدیق کی موٹکوکا کہناتھا کہ ٹیم نے 3ہزار کے قریب کھلاڑیوں کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے حاصل کیے ہیں۔

ان کا کہناہے کہ میں نے واڈا کے نام خط میں لکھاتھا کہ جس طرح کی تفتیش کرناچاہیں اس کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ۔موٹکو نے کہا کہ ڈوپنگ کے مسئلے پر ایجنسی اور وزارت کھیل ایک ساتھ کام کریں گے۔