پانچ قومی کھلاڑی ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 26جنوری کو ملائیشیا روانہ ہوں گے

جمعرات 25 دسمبر 2014 11:14

پانچ قومی کھلاڑی ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 26جنوری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)پانچ قومی کھلاڑی ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 26جنوری 2015ء کو ملائیشیا روانہ ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام نے بتایا کہ ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ 28 جنوری سے 2 فروری تک کھیلی جائے گی جس میں پانچ کھلاڑی طیب اسلم ‘ عاصم خان ‘ اسرار احمد ‘ علی بخاری اور عباس شوکت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے اور انہیں کوچ فہیم گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے قومی کھلاڑیوں کا انتخاب پانچ روزہ ٹرائل کے بعد کیا۔ تمام جونیئر کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کارکردگی حاصل کرے گی۔