عالمی کپ سے پہلے واپس آ سکتا ہوں ‘ مائیکل کلارک

جمعرات 25 دسمبر 2014 11:14

عالمی کپ سے پہلے واپس آ سکتا ہوں ‘ مائیکل کلارک

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ وہ آئندہ برس فروری سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ سے پہلے فٹ ہو سکتے ہیں۔کلارک نے آسٹریلین اخبار میں ایک کالم میں لکھا کہ اس وقت میرے لیے سب سے اہم بات کرکٹ کے عالمی کپ سے پہلے کرکٹ میں واپس آنا ہے۔انھوں نے کہا کہ میڈیکل سٹاف نے انھیں بتایا ہے کہ ان کی حالت بہتر ہے اور وہ سرجری کے ایک ہفتے بعد کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آئندہ برس 14 فروری سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ کے مشترکہ میزبان ہیں۔33 سالہ مائیکل کلارک ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن ہیمسٹرنگ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے اور انھیں بیٹنگ کے دوران بھی کمر میں تکلیف کی وجہ سے باہر جانا پڑا تھاتاہم ٹیسٹ کے دوران مائیکل کلارک دوبارہ بیٹنگ کرنے آئے اور انھوں نے بھارت کے خلاف سنچری سکور کی۔مائیل کلارک کو ہیمسٹرنگ کی تکلیف نومبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران ہوئی تھی۔