عامر کی فلم ”پی کے“ بھی سو کروڑ کی دوڑ میں شامل

جمعرات 25 دسمبر 2014 11:19

عامر کی فلم ”پی کے“ بھی سو کروڑ کی دوڑ میں شامل

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی حالیہ ریلیز کی گئی فلم ”پی کے“ نے باکس آفس پر گزشتہ چار دن کے دوران 100 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔فلم ”پی کے“ میں ایک خلائی مخلوق کا کردار ادا کرنے والے عامر خان کے ساتھ انوشکا شرما اور سنجے دت نے بھی کام کیا اور اس فلم کو ناقدین اور ناظرین دونوں جانب سے کافی سراہا گیا ہے۔

ہفنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق جمعے کو فلم کا آغاز اگرچہ کچھ سست تھا، تاہم ویک اینڈ پر اس فلم نے سینماوٴں پر رش بڑھا دیا اور ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود بھی پیر کو”پی کے“ دیکھنے کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔اس سے قبل جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ہفتے کو اس فلم نے تیس کرور سے زائد کا بزنس کیا تھا، جبکہ اتوار کو 'پی کے' کا بزنس 36 کروڑ سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی اسٹار کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے گزشتہ منگل کو فلم کے اسپیشل پریویو کے موقع پر کہا تھا کہ یہ فلم شاندار ہے اور میں نے عامر سے وعدہ کیا تھا کہ میں اس فلم کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتاوٴں گا لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ سب جائیں اور” پی کے“ دیکھیں کیونکہ یہ بالکل مختلف ہے۔ میرے لیے یہ عامر کی سب سے بہترین فلم اور بہترین پرفارمنس ہے۔سچن کا کہنا تھا کہ ایک بہت طاقتور پیغام کے ساتھ یہ فلم بہت اچھوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :