اسرائیل کا مقبوضہ مشرقی علاقے میں مزید300سے زائد مکانات تعمیر کرنے کا اعلان

جمعرات 25 دسمبر 2014 11:31

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) اسرائیل نے دنیا بھر کے سیاسی و سفارتی دباوٴ کو پس پشت ڈالتے ہوئے مقبوضہ مشرقی علاقے میں مزید 300 سے زائد مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نیمقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی کنارے کیدو مقامات پر مزید 380کے قریب مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔جن میں سے تین سو سات مکانات رموت کے علاقے میں تعمیرہوں گئے،مزید 73مکانات ہار ہومہ میں بنائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :