افغان طالبان کی دھمکیاں، خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم تحلیل

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:26

افغان طالبان کی دھمکیاں، خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم تحلیل

کا بل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) افغانستان میں طا لبا ن کی دھمکیو ں کے بعد خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کو تحلیل کر دیا گیا ہے تا ہم اس شورش زدہ ملک میں خواتین کرکٹ ٹیم کی بانی ڈیانا بارکزئی پْرامید ہیں کہ ایک دن خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم پھر تشکیل دے دی جائے گی۔ بر طا نو ی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق افغانستان میں 2010ء میں ایک رنگا رنگ تقریب میں خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی بنیاد رکھی گئی تھی تاہم رواں سال غیر محسوس طریقے سے اس ٹیم کو تحلیل کر دیا گیا۔

اس کی وجہ طالبان کی طرف سے دھمکیاں تو تھیں ہی لیکن قدامت پسندی اور سلامتی کی مخدوش صورتحال کو بھی خواتین کی کرکٹ ٹیم کے خاتمے کا سبب قرار دیا جا رہا ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین نسیم اللہ دانش نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ افغانستان میں خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

“ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں صورتحال ایسی نہیں ہے کہ یہاں خواتین کی کرکٹ ٹیم بنائی جائے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی کرکٹ ختم ہونے کی ایک وجہ بنیادی انفراسٹریکچر کی عدم موجودگی تو ہے ہی لیکن ساتھ ہی اس قدامت پسند معاشرے میں مرد اس نظریے کے مخالف بھی ہیں کہ ان کی بہنیں یا بیٹیاں عوامی سطح پر کھیلوں کے کسی مقابلے میں حصہ لیں۔ اس قضیے سے معلوم ہوتا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی ترقی کے لیے ایک خطیر رقم خرچ کیے جانے کے باوجود وہاں اس حوالے سے کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

افغانستان میں خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی بانی ڈیانا بارکزئی نے اپریل میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ کرکٹ بورڈ میں افغان خواتین کرکٹ کی نگران کے طور پر ذمے داریاں سر انجام دے رہی تھیں۔ بارکزئی کہتی ہیں کہ کرکٹ بورڈ سمجھتا ہے کہ خواتین کو گھروں سے اکیلے نکلنا یا کسی کھیل میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔پاکستان میں بطور مہاجر پناہ گرین کرکٹ سیکھنے والی بارکزئی نے مزید کہاکہ افغانستان کرکٹ بورڈ خواتین کی کرکٹ کی حمایت نہیں کرتا ہے، حتیٰ کہ میرے پاس ملک بھر کی 3700 ایسی لڑکیاں ہیں، جو کرکٹ کھیلتی ہیں۔

انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ کرکٹ بورڈ کا یہ رویہ تبدیل ہو جائے گا۔دوسری طرف افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نسیم اللہ دانش کا کہنا ہے، ”طالبان نے کہا ہے کہ خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم نہ بنائی جائے۔ یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ یہ افغانستان کا کلچر نہیں ہے۔ اگر ایسا کیا گیا تو وہ کھلاڑیوں کو پہنچنے والے کسی نقصان کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

“ ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے انہیں یہ دھمکی ٹیلی فون کر کے دی۔تاہم یہ امر اہم کے کہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا مکمل رکن بننے کے لیے افغانستان کو 2025ء تک خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم تشکیل دینا ہو گی، کیونکہ آئی سی سی کا مکمل رکن بننے کے لیے یہ ایک اہم شرط ہے۔نسیم اللہ دانش کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین کی کرکٹ ٹیم میں ایک رکاوٹ معاشرے کی قدامت پسندی بھی ہے کیونکہ بہت سے گھرانے یہ نہیں چاہتے کہ ان کی خواتین کھیلوں میں حصہ لیں۔

کابل کرکٹ اسٹیڈیم میں قائم اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بارکزئی پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ اقرباء پروری کی مرتکب ہوئی تھیں۔ تاہم ڈیانا بارکزئی نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کرکٹ بورڈ امریکا سے ملنے والے فنڈز کا غلط استعمال کرتا ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ میں خواتین کی ڈپارٹمنٹ کی نئی سربراہ طوبیٰ سنگار کا کہنا ہے کہ سلامتی کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے خواتین کی کرکٹ ٹیم کی تیاری میں مشکل درپیش ہے، ”ہر روز، ہر ہفتہ بم دھماکے ہوتے ہیں۔

جب سلامتی کی یہ صورتحال ہے تو لوگ اپنی خواتین کو کھیلنے کی خاطر باہر کیسے بھیج سکتے ہیں۔“ انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ خواتین کرکٹ ٹیم کی حمایت کرتا ہے لیکن خواتین کھلاڑیوں اور کوچز کی کمی کے باعث صورتحال درست ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ادھر ہیومن رائٹس واچ ایشیا سے منسلک خواتین کے حقوق کی سرکردہ کارکن اور محقق ہیدر بار کا کہنا ہے کہ کابل حکومت کی طرف سے خواتین کو کھیلوں کے میدان میں سرگرم کرنے کے سبھی عزم ’مصنوعی‘ ہیں اور یہ صرف غیر ملکی ڈونرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :