بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی نے ٹویٹر پر سچن کو پیچھے چھوڑ دیا

کوہلی کو ان کے اکاؤنٹ پر 48لاکھ 70ہزار 190افراد فالو کرتے ہیں

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:26

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی نے ٹویٹر پر سچن کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ورات کوہلی نے گریٹ بیٹسمین سچن ٹندولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، لیکن یہ کارنامہ انھوں نے کرکٹ کی پچ پر نہیں بلکہ ٹویٹر کی دنیا میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

تازہ اعداد و شمار کے مطابق ٹویٹر پر انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد سچن ٹندولکر سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔کوہلی کو ان کے اکاونٹ پر اڑتالیس لاکھ 70ہزار 190افراد فالو کرتے ہیں۔ دوسری طرف سچن ٹنڈولکر کے فالوورز کی تعداد اس وقت 48لاکھ 69ہزار 549ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو بھی ایک بڑی تعداد ٹویٹر پر فالو کرتی ہے اور اس وقت انہیں 33لاکھ 27ہزار سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :