نئی کامیڈی ڈرامہ فلم ”ڈولی کی ڈولی“23جنوری کو ریلیز ہو گی

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:44

نئی کامیڈی ڈرامہ فلم ”ڈولی کی ڈولی“23جنوری کو ریلیز ہو گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ کی فیشن کوئین سونم کپور کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم’ ڈولی کی ڈولی‘کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔نئے ہدایتکار ابھیشک ڈوگرا کی اس فلم میں سونم کپور کے مدمقابل پلکٹ سمراٹ ، راجکمار راؤاور ورون شرما مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ سیف علی خان،ڈولی بندرا اور ملائیکہ اروڑا خان بحیثیت مہمان اداکار فلم کا حصہ بنیں گے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کو دبنگ اور دبنگ ٹو جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے ارباز خان کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی لڑکوں کو شادی کے جھانسے میں پھنساکر انکی رقم لوٹنے والی فراڈ لیکن چلبلی اور خوش مزاج لڑکی ڈولی (سونم کپور)کے گرد گھوم رہی ہے جس سے تین لڑکے رابن سنگھ،سونو شیراوت اورمنوج سنگھ چھڈا شادی کرنے کے خواہشمند ہیں۔موسیقار جوڑی ساجد واجد کا میوزک لئے یہ کامیڈی ڈرامہ فلم ڈولی کی ڈولی ارباز خان پروڈکشنز کے بینر تلے اگلے برس 23جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :