خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کی بیسویں برسی کل منائی جائیگی

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:00

خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کی بیسویں برسی کل منائی جائیگی

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء ) ساحرانہ ترنم ، پھولوں اور خوشبووٴں کی شاعرہ ، لطیف جذبات کو لفظوں کا پیرہن دینے والی پروین شاکر کا 20واں یوم وفات کل جمعہ کو منایا جائے گا ۔ خوشبو ، صد برگ ، خود کلامی ، انکار ، ماہ تمام سمیت درجنوں شعری مجموعہ کلام کی مصنفہ پروین شاکر خواتین کی انتہائی ہر دلعزیز شاعرہ تھیں ۔ پروین شاکر 24نومبر1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔

(جاری ہے)

پروین شاکر نے اپنی لا زوال شاعری میں محبت ، حسن اور عورت کو اپنا موضوع سخن بنایا۔ انہوں نے اپنی شاعری میں کہیں کرب اورکبھی شگفتگی پر اظہار خیال کیا ۔ان کی شاندر خدمات پر انہیں آدم جی ایوارڈ ، پرائیڈ آف پرفارمنس اور دیگر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ پروین شاکر 26دسمبر 1994ء کو 42سال کی عمر میں ٹریفک کے ایک حادثہ میں اپنا سفر زیست تمام کرتے ہوئے مالک حقیقی سے جا ملیں۔

متعلقہ عنوان :