دہشت گردوں کے مقابلے کیلئے پوری قوم متحد ہوکر جشن عید میلاد النبی کو امن و محبت کے طورپر منائے گی‘مفتی محمد ابراہیم قادری

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:14

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) ممتاز عالم دین اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مفتی محمد ابراہیم قادری نے کہا ہے کہ اہل ایمان اپنے آقا سرکار دو عالم کا میلاد مناکر اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں سب سے بڑی نعمت سرکار دوعالم کی ذات بابرکت ہے محبت رسول ہی ایمان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلاد رسول کمیٹی کے زیر اہتمام سلیم کالونی ریجنٹ سکھرمیں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میلاد کونسل کے چیئرمین مشرف محمود قادری، ڈاکٹر سعید احمدا عوان، حافظ محمد اسلم قادری، حافظ محمد افضل حسینی، حاجی محمد حسین مکانی کے علاوہ علما ء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے کہاکہ پاکستان اور اسلام کے دشمن دہشتگردوں کے مقابلے کیلئے پوری قوم متحد ہوکر جشن عید میلاد النبی کو امن و محبت کے طورپر منائیگی۔

متعلقہ عنوان :