جماعت اصلاح المسلمین کا مشن انبیاء کرام، صحابہ کرام اور اولیاء کرام کا مشن ہے، ترجمان ڈاکٹر سعید احمد

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:15

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے پریس ترجمان ڈاکٹر سعید احمد اعوان طاہری نے کہا ہے کہ جماعت اصلاح المسلمین کا مشن انبیاء کرام، صحابہ کرام اور اولیاء کرام کا مشن ہے ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں ہمارے مرشد حق محبوب سجن سائیں نے اللہ اور حضرت محمد کی تعلیمات کی تبلیغ کیلئے منتخب کیا ہے ہمیں انسانیت کے حقیقی درس اور اصلاح معاشرے کیلئے کام کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اصلاح المسلمین ضلع گھوٹکی کی سلیکشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضل گھوٹکی کیلئے صدر خلیفہ خوشی محمد، سینئر نائب صدر خان محمد ، نائب صدر قاضی غلام یاسین جنرل سیکرٹری محمد حسین، جوائنٹ سیکرٹری محمد عمران فنانس سیکریٹری محمد اسحق ، پریس سیکرٹری بدر منیر آڈیٹر سید محبوب شاہ آفس سیکرٹری محمد حبیب جبکہ ضلع کندھکوٹ کیلئے صدر محمد حسن، سینئرنائب صدر خلیفہ غلام محمد ، نائب صدر خلیفہ ذوالفقار علی جنرل سیکرٹری رفیق احمد سومرو، جوائنٹ سیکرٹری غلام مصطفی ، فنانس سیکرٹری محبوب علی پریس سیکریٹری فارق احمد، آڈیٹر ڈاکٹر غلام شبیر آفس سیکرٹری محمد عارف کو منتخب کیا۔