کپتان مائیکل کلارک تیسرے میچ میں کمنٹری کریں گے

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:26

کپتان مائیکل کلارک تیسرے میچ میں کمنٹری کریں گے

میلبورن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء )آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک بھارت کے خلاف تیسرے باکسنگ ڈے میچ میں میدان میں کھیلنے کے بجائے کمنٹری کریں گے۔ مائیکل کلارک سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہمسٹرنگ کا شکارہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

اسپورٹس چینل نائن کے ایگزیکٹو پروڈیوسر مک نامارا کا کہناہے کہ مائیکل کلارک کی کمنٹری ٹیم میں شرکت واقعی ایک بڑی بات ہے ،ہماری کمنٹری ٹیم میں آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتانوں کی لمبی فہرست ہے۔ مائیکل کلارک کاکہناہے کہ اس سال کے باکسنگ ڈے میچ میں یہ میرے لیے ایک نیا تجربہ ہوگا۔آسٹریلیا اور بھارت سیریز کے تیسرے باکسنگ ڈے میچ میں کل جمعے سے میلبورن میں آمنے سامنے ہوں گے۔