پولینڈ 2016یورپین ہینڈبال چمپینز شپ کی میزبانی کرے گا

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:27

پولینڈ 2016یورپین ہینڈبال چمپینز شپ کی میزبانی کرے گا

وارسا( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء )پولینڈ یورپین مینز ہینڈ بال چمپینز شپ 2016کی میزبانی کرے گا۔ پولش ہینڈ ابال فیڈریشن کے صدر اینڈرزیج کراسنی کی نے کہا ہے کہ پولینڈ جنوری 2016میں یورپین مینز ہینڈ بال چمپینز شپ کی میزبانی کرے گا جس میں 16ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

اینڈرزیج کراسنیکی نے کہاکہ ٹورنامنٹ پولینڈ کے چار شہروں میں جبکہ سیمی فائنل اور فائنل کراکو ارینا میں کھیلاجائے گا۔اینڈرزیج کراسنیکی کا کہناتھا کہ کراکو میں کھیلوں کی بہترین سہولیات ،تاریخ اور روایات کی وجہ سے ہینڈ بال چمپینز شپ کے19میچ کھیلے جائیں گے ،ان کا کہناتھا دیگر شہروں گڈانسک،وروکلیواور کیٹو وس میں بھی میچ ہوں گے۔