مقبوضہ کشمیر، پولیس اور مظاہرین کے درمیان مخاصمت اور گرفتار شدگان کی رہائی

یاسین ملک نے احتجاجی بھوک ہڑتال ختم کر دی

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:28

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں پولیس اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان مخاصمت اور گرفتارشدگان کی رہائی کے بعد جموں و کشمیرلبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے احتجاجی بھوک ہڑتال ختم کر دی ۔سرینگر میں چھاپوں اور نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف فرنٹ کے اراکین نے احتجاجی دھرنا دیا تھا جس کے دوران مائسمہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بطور احتجاجی دکانیں بند تھیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں فرنٹ کا کہنا ہے کہ علاقے کے معززین خواتین کی بڑی تعداد نوجوانوں ،بچوں اور زندگی کے کئی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد بڈشاہچوک پر بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی جس میں کئی سرکردہ وکلاء کے ساتھ ساتھ لال چوک ،بڈشاہ چوک اور دیگر علاقوں کے لوگ بھی اس کیمپ کا حصہ بنے۔اس موقع پر پولیس اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان مخاصمت کے بعد تمام گرفتار شدگان کو رہا ر دیا گیا جبکہ یاسین ملک سمیت تمام مظاہرین نے احتجاجی بھوک ہڑتال ختم کر دی

متعلقہ عنوان :