آسٹریلوی بولر ابھی تک باوٴنسر کرنے سے کتراتے ہیں:پیٹ کمنز

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:29

آسٹریلوی بولر ابھی تک باوٴنسر کرنے سے کتراتے ہیں:پیٹ کمنز

میلبورن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء ) فاسٹ بولر پیٹ کمنز کا کہناہے کہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر فل ہیوز کی موت کے بعد باوٴنسر کے خوف سے باہر نہیں آسکے ہیں۔ پیٹ کمنز کا کہناتھا کہ آسٹریلوی فاسٹ بولروں کے ذہنوں میں باوٴنسر کے حوالے سے خوف موجود ہے۔کمنزنیو ساوٴتھ ویلز ٹیم میں آنجہانی فل ہیوز کے سابق ساتھی تھے تاہم ہیوز کے حادثے کے وقت وہ میچ میں حصہ نہیں لے رہے تھے۔

(جاری ہے)

کمنزکا کہناہے کہ میرے خیا ل میں اب باوٴنسر کرنے سے پہلے دو دفعہ سوچنا پڑے گا، ان کا کہناتھا کہ پہلے کچھ ہفتوں میں حقیقتاًمیں باوٴنسر یہاں تک کہ ذراتیز بولنگ بھی نہیں کرسکا تھااب مقابلوں میں رحم سے پیش آنے کے لیے کوشش کرنی ہوگی اور باوٴنسر کو ذہن سے خارج کرنا پڑے گا۔ کمنز کا کہناتھا کہ میرے خیال میں اکثر لڑکے اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لیے باوٴنسرکا سوچنا بھی نہیں چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو اس طرح کے حادثات کا معلوم نہیں ہوتا لیکن یہ میرا عام خیال ہے۔