کوئٹہ کے پرنس روڈ پر دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج ،تین زخمیوں کی حالت تشویشناک

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج کرلیا گیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او محمد اسلم کی مدعیت میں سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمہ 427،324، 333اے ٹی اے دفعات کے تحت نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درج کیاگیا۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ بدھ کی رات پرنس روڈ دھماکے میں 25افراد زخمی ہوگئے تھے او رڈاکٹروں کے مطابقتین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے میں 6 کلو باروردی مواد استعمال کیا گیا تھا۔