58 سال کی عمر میں بھی خود کو نوجوان محسوس کرتا ہوں‘ انیل کپور

جمعرات 25 دسمبر 2014 14:17

58 سال کی عمر میں بھی خود کو نوجوان محسوس کرتا ہوں‘ انیل کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ 58 سال کی عمر میں بھی خود کو نوجوان محسوس کرتا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلموں میں کام کرنے والا انسان ہر وقت خود کو تروتازہ رکھنے کیلئے کوشاں رہتا ہے اور یہ اس کی مصروفیت ہوتی ہے جو اسے فعال اور متحرک رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اداکار چاہے جتنی بھی عمر کا ہو ذہنی طور پر مضبوط ہونے کے باعث خود کو جوان محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہے کہ 58 سال کا ہونے کے باوجود اب بھی خود کو نوجوان محسوس کرتا ہوں۔