بھارت میں انوکھا ترین واقعہ ،خاندان والے مردہ دادا کو آگ لگانے لگےتو

جمعرات 25 دسمبر 2014 15:43

بھارت میں انوکھا ترین واقعہ ،خاندان والے مردہ دادا کو آگ لگانے لگےتو

نیو دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) بھارتی ریاست راجستھان میں ایک دیہاتی خاندان چند گھنٹے پہلے مرنے والے اپنے دادا جی کو ہندو رسوم کے مطابق جلانے کی تیاری مکمل کر چکا تھا مگر ماچس جلانے سے عین پہلے دادا جی نے آنکھیں کھول دیں اور لکڑیوں سے اٹھ کر سب کے دل جیت لئے۔ بہتر سالہ دیپک سنگھ سے شدید محبت کرنے والے ان کے پوتے باندہ نالوا نے بتایا کہ دادا جی صبح اچھے بھلے اٹھے تھے اور معمول کے مطابق جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک گر گئے۔

(جاری ہے)

ان کی نبض اور دل کی دھڑکن بند تھی اور مقامی ڈاکٹر نے بھی ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ چونکہ سارا خاندان بلکہ سارا گاﺅں ہی دادا جان کو بہت پسند کرتا تھا اس لئے ہر کوئی غمزدہ ہو گیا اور ان کی لاش جلانے کا اہتمام شروع ہو گیا۔ باندہ کہتے ہیں کہ جب الوداعی دعاﺅں کا شور بہت بلند ہوا تو دادا جان اچانک ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھے اور پھر ہلکا سا سہارا لے کر لڑکھڑاتے ہوئے کھڑے ہو گئے۔ ان کی دنیا میں واپسی پر ہر طرف خوشی کی لہر دوڑ گئی اور جہاں چند لمحے قبل ماتم ہو رہا تھا وہاں زبردست جشن کا آغاز ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :