سندھ ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کوشوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

جمعرات 25 دسمبر 2014 15:51

سندھ ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کوشوہر کے ساتھ جانے کی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو سول سرجن کی رپورٹ آنے کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس محمد فاروق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔دوران سماعت ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کے روبرو سول سرجن اور گائناکولوجسٹ کی جانب سے مسمات نائلہ کی میڈیکل رپورٹ پیش کی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق لڑکی نے جس وقت شادی کی اس وقت وہ بالغ تھی ۔عدالت نے رپورٹ کی روشنی میں مسمات نائلہ کو اپنے شوہر ذوالفقار علی مگسی کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ۔واضح رہے کہ نائلہ اور ذوالفقار علی مگسی نے 19جنوری 2011کو کراچی کی مقامی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی ۔بعد میں لڑکی کے اہل خانہ نے لاڑکانہ میں ذوالفقار علی مگسی کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا ۔عدالت نے اغواء کا مقدمہ بھی خارج کردیا ۔

متعلقہ عنوان :