بلاول اور آصف زرداری کے اختلافات ختم نہ ہوسکے، بلاول کا والدہ کی برسی کی تقریب میں شرکت سے انکار
جمعرات 25 دسمبر 2014 16:30
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو کے اپنے والداورسابق صدر آصف علی زرداری کے اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور بلاول نے اپنی والدہ کی برسی کی تقریب میںشرکت سے بھی انکار کردیاہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے بھی ایک شخصیت کی شرکت کی تصدیق کردی ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے صاحبزادے سے ایک اور شخصیت کے ہمراہ ملاقات کی جس دوران بریک تھرونہ ہوسکا ۔
ذرائع نے بتایاکہ تمام ترکاوشوں کے باوجود باپ بیٹے کے درمیان اختلافات برقرار ہیں اور بلاول نے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریبات میں بھی شرکت سے انکار کردیاہے اور وہ پارٹی کی تنظیمیں سرگرمیوں میں دلچسپی کے خواہاں نہیں جس کے بعد سابق صدر جمعرات کی شام وطن واپس پہنچ رہے ہیں ۔(جاری ہے)
پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول زرداری پی پی کے پانچ سالہ دورحکومت میں مبینہ کرپشن ، ناقص کارکردگی اور دیگر معاملات پر اپنے والد کے علاوہ اپنی پھوپھی فریال تالپور سے بھی نالاں ہیں اورپیپلزپارٹی کے عہدیداروں کی حالیہ تعیناتیوں سمیت کئی فیصلوں پر اُنہوں نے آصف علی زرداری کو بھی اعتماد میں نہیں لیا۔
سندھ کے وزیراعلیٰ اور پیپلزپارٹی کے رہنماءسید قائم علی شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں ، بلاول یا آصف زرداری میں سے کوئی ایک شخصیت بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شامل ہوں گے ، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرلیے گئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ مخدوم امین فہیم پارٹی کے بدستورصدر ہیں اور جلد ہی ناراضی ختم ہوجائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.