قائداعظم کے فلسفہ وافکار کو عملی شکل دیکرہی ملک وقوم کو انتہاء پسندی کی دلدل سے نکالاجاسکتا ہے ،رانافرمان محمود

جمعرات 25 دسمبر 2014 16:56

خانیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنمارانافرمان محمود خاں نے کہاکہ قائداعظم محمدعلی جناح کے فلسفہ اورافکار کو عملی شکل دے کرہی ملک وقوم کو انتہاء پسندی کی دلد ل سے نکالاجاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں صوبائی حلقہ213میں یوم قائد اعظم کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن جنگ کے لیے پوری قوم اورتمام قومی جماعتوں کو متحد کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے اس کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہونگے اورملک وقوم کو دہشتگردی سے نجات حاصل ہوگی اس موقع پر راناوقارنثار، رانا محمدگلزار نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :