کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں اور پی آئی اے عملے کے درمیان ہاتھا پائی کے نتیجے میں ایک پی آئی اے اہلکار زخمی

جمعرات 25 دسمبر 2014 18:51

کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں اور پی آئی اے عملے کے درمیان ہاتھا پائی کے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں اور پی آئی اے عملے کے درمیان ہاتھا پائی کے نتیجے میں ایک پی آئی اے اہلکار زخمی ہوگیا ۔جوابی کارروائی میں ایک مسافر بھی زخمی ہوا ۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دھند کے باعث گذشتہ شب تین پروازوں کو لاہور کی بجائے کراچی اتارا گیا ۔لاہور جانے والے 560مسافر کراچی ایئرپورٹ پر پھنس گئے ۔مسافروں نے پروازوں کی تاخیر کے باعث رات ایئرپورٹ پر ہی گزاری ۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق مسافروں کو دیگر پروازوں کے ذریعے لاہور بھجوایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :