پولیس تھانہ گنداخہ کی حدود میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل ،ملزم موقع سے فرار

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:16

جعفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) پولیس تھانہ گنداخہ کے حدود میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل ملزم موقع سے فرار ہوگیاپولیس زرائع کے مطابق:پولیس تھانہ گنداخہ کے حدود اور گوٹھ جنگ دوست جمالی میں شہزاد احمد جمالی نے کاروکاری کے ا لزام میں فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور اس کے مبینہ آشنا سوالی خان جمالی کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

ملزم دوہرے قتل کے بعد جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیکر سول ہسپتال پہنچادی جہاں پر نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی مزید پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :