مسلم لیگ (ن) حیدرآباد کی جانب سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی 65 ویں سالگرہ منائی گئی

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:16

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع حیدرآباد کی جانب سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی 65 ویں سالگرہ یوسی 18 گوٹھ باغ حاجی بھٹی تعلقی لطیف آباد، حیدرآباد میں یوسی صدر افضل حسین بھٹی اور فرحان علی بھٹی کے زیر اہتمام، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلع صدر محمد حنیف صدیقی کی زیر صدارت نہایت عقیدت اور احترام سے منائی گئی۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک ضلع صدر محمد حنیف صدیقی نے کاٹا اور وزیراعظم پاکستان کو 65 ویں سالگرہ کی مبارک بھی دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر محمد حنیف صدیقی نے کہا کہ 25 دسمبر وزیراعظم کی سالگرہ کا دن ہے اور اس خوشی کے موقع پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ضلع کے صدر نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک کے استحکام اور بقا کیلئے بیشمار قربانیاں دی ہیں، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے اور دہشتگردی کے خاتمی کیلئے پارٹی قیادت ملک کی دوسری جماعتوں کو اعتماد میں لے کر دہشتگردی خلاف جنگ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر سانحہ پشاور کے اسکول حملے میں شہید ہونے والے طلبہ و طالبات کیلئے دعا کی گئی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلع نائب صدر میر خان ٹالپر، تعلقی حیدرآباد کے صدر شبیر تھیبو، جنرل سیکریٹری احسان کھوسو، تعلقہ نائب صدر امداد مری، تعلقہ لطیف آباد کے نائب صدر محمد یامین آرائین، عدنان منگی، سٹی صدر وارث مغل، سٹی جنرل سیکریٹری سہیل علوی، یوسی بھٹی گوٹھ کے عہدیداران افضل حسین بھٹی، سلطان بھٹی، خالد حسین بھٹی، سلمان بھٹی اور دوسرے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔