دور درشن کا کمال: مودی کی صدارت میں اجلاس اور ’بھوکے بندر‘،

بھارتی ٹی وی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ایک اجلاس کو ’فادر کرسمس اور بھوکے بندروں‘ سے ملا دیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 21:33

دور درشن کا کمال: مودی کی صدارت میں اجلاس اور ’بھوکے بندر‘،

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) بھارتی ٹیلی ویژن ادارے دور درشن سے ایک ایسی غلطی ہو گئی ہے جو اس کے لیے سوشل میڈیا پر بہت شرمندگی کا باعث بنی ہے۔ اس واقعے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ایک اجلاس کو ’فادر کرسمس اور بھوکے بندروں‘ سے ملا دیا گیا۔نئی دہلی سے غیر ملکی ایجنسیوں کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے سرکاری ٹیلی وڑن ادارے دور درشن نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے سرکاری اکاوٴنٹ کے ذریعے ایک ایسی تصویر شائع کر دی جس میں ملکی وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیداروں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

یہاں تک تو بات ٹھیک تھی لیکن دور درشن کی ٹویٹ میں اس تصویر کے ساتھ جو کیپشن دکھایا گیا، وہ تھا: ”ہر طرف گھنٹیاں بج رہی ہیں، فادر کرسمس یا سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس ایک شخص کرسمس سے پہلے بندروں کو کھانا کھلاتے ہوئے!“پھر جب تک دور درشن کے کارکنوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوا، تب تک ٹویٹر پر یہی پوسٹ سینکڑوں مرتبہ ری ٹویٹ یا عام صارفین کی طرف سے دوبارہ پوسٹ کی جا چکی تھی۔

(جاری ہے)

دور درشن کے سوشل میڈیا سٹاف کی طرف سے کچھ ہی دیر بعد اس تصویر کا کیپشن تبدیل تو کر دیا گیا تھا لیکن اس واقعے کی وجہ سے اس نشریاتی ادارے کو جس شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، اس کا تسلسل ٹویٹر، فیس بک اور دیگر سوشل ویب سائٹس پر آج جمعرات کے روز بھی دیکھنے میں آیا۔یہ بھی اسی شرمندگی کا تسلسل تھا کہ اس واقعے پر ٹویٹر پر ایک بھارتی خاتون صارف نے اپنے ایک پیغام میں لکھا: ”دور درشن نیوز، 2014 آپ کا سال ہے ہی نہیں۔

“(دور درشن نے ’الیون جن پنگ‘ والی غلطی چینی صدر کے ستمبر میں دورہ بھارت کے موقع پر اپنے ایک نیوز بلیٹن میں کی تھی)دور درشن نے ’الیون جن پنگ‘ والی غلطی چینی صدر کے ستمبر میں دورہ بھارت کے موقع پر اپنے ایک نیوز بلیٹن میں کی تھییہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارت میں دور درشن کے عملے سے شرمندگی کا باعث بننے والی ایسی کوئی غلطی ہوئی ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :