بابائے قوم کا یوم پیدائش ، سکھر میں سرکاری سطح پر کوئی خاص تقریبات منعقد نہ ہو سکیں ،

ہیومین رائٹس کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام بابائے قوم کی پیدائش پر تقریب کا انعقاد ، سکھر کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی تنظیموں سمیت تاجر برادری کے رہنماؤں کی بڑی تعداد میں شرکت

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) بابائے قوم کا یوم پیدائش ، سکھر میں سرکاری سطح پر کوئی خاص تقریبات منعقد نہ ہو سکیں ، ہیومین رائٹس کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام بابائے قوم کی پیدائش پر تقریب کا انعقاد ، سکھر کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی تنظیموں سمیت تاجر برادری کے رہنماؤں کی بڑی تعداد میں شرکت، قائد اعظم کی تعلیمات ہم سب کیلئے آنے والے وقت میں مشعل راہ ہیں ، تقریب سے مقررین کا خطاب ، تفصیلات کے مطابق بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر سکھر میں سرکاری سطح پر کوئی خاص تقریبات منعقد نہ ہو سکیں تاہم بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 138ویں یوم پیدائش کیسلسلے میں ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین سید مدثر ہاشمی کے زیر اہتمام مقامی ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کا کیک کاٹا گیا ،تقریب میں سکھر کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی و تاجر تنظیموں کے رہنماؤں تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید احمد اعوان ، ڈسٹرکٹ پاسبان سکھر کے صدر حاجی اعجاز میمن ، انجمن تاجران نشتر روڈ کے محمد عامر فاروقی ، محمد ارباب سولنگی ، گل بہار سومرو ، سید فراست قادری ، حاجی فیض محمد قریشی ، عبداللہ ملانو،فہیم الشان ، سید اکبر علی شاہ ، سید عدنان حسن، سید مسرت علی ، محمد نجیب بھٹی اور دیگر نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی تعلیمات ہم سب کیلئے اور آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں قائد اعظم نے انفرادی اور اجتماعی طور پر کام کرنے کا سبق دیا ہے بعد ازیں ملکی سالمیت ، استحکام و امن و امن کے قیام کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :