پشاور،کاروان تنظیم کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کی یاد میں قومی جرگہ کے نام سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) کاروان تنظیم کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب میں سانحہ پشاور کی یاد میں قومی جرگہ کے نام سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پا کستان تحریک انصا ف کے ممبر صوبائی اسمبلی عارف یو سف اور کا روان تنظیم کے سر بر اہ خا لد ایو ب تھے جبکہ تعزیتی ریفرنس میں کاروان تنظیم کے عہدیداروں ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء نے آرمی پبلک سکول پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے انسانیت دشمن قرار دیا پروگرام میں شرکاء نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں حکومت کے سامنے کچھ مطالبات پیش کئے گئے جس کے مطابق عدالتوں سے سزائے موت پانے والے تمام مجرموں کو فوری اور بلاتفریق پھانسی دی جائے 35 سال سے جاری دہشت گردی کے واقعات میں ملوث سیاسی شخصیات اور سرکاری اہلکاروں کو بے نقاب کر کے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے غیر رجسٹرڈ مدارس کو فوری طور پر بند کیا جائے اور مساجد اور مدارس کو چندوں کا باقاعدہ طور پر حساب کتاب رکھنے اور اکاؤنٹ کا آڈٹ کرنے کا پابند بنایا جائے افغان مہاجرین کو فوری طور پر افغانستان بھیجا جائے مستقبل میں تعلیمی اداروں کیلئے سخت سے سخت سیکو رٹی فراہم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :