تحریک انصاف اورحکومت کے معاملات طے پاگئے ہیں، سیا سی جرگے نے خوشخبری سنا دی،
سیاسی جرگے کا آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ ، تمام شہدا پشاور کونشان حیدر دیا جائے، دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے،سراج الحق، رحمان ملک ، بزنجو
جمعرات 25 دسمبر 2014 23:03
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ بعض جماعتوں کوملٹری کورٹس پرتحفظات تھے لیکن اس کے سواکوئی راستہ نہیں تھا،شہداء کی قربانیوں کانتیجہ پرامن پاکستان کی صورت میں نکلے گا،جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمارحمان ملک نے سانحہ پشاورکے شہداء کونشان حیدردینے کامطالبہ کردیااورخوشخبری سنائی کہ تحریک انصاف اورحکومت کے معاملات طے پاگئے ہیں ،دریں اثناء حاصل بزنجوکاکہناتھاکہ آرمی پبلک سکول کویونیورسٹی کادرجہ دیاجائے اوردہشتگردوں کے خلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے ۔
جمعرات کے روزسیاسی جرگہ کے اراکین سراج الحق ،رحمان ملک اورسینیٹرحاصل بزنجونے آرمی پبلک سکول پشاورکادورہ کیااورحملے میں شہیدہونے والے بچوں کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔(جاری ہے)
اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق کاکہناتھاکہ سانحہ پشاورکے شہداء کی قربانیوں کانتیجہ پرامن پاکستان کی صورت میں نکلے گا۔انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کاقیام آئیڈیل سسٹم نہیں لیکن افسوس ہے کہ موجودہ صورتحال میں حالات کونارمل کرنے کیلئے مجبورمیں ایسافیصلہ کیاگیا،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمارحمان ملک نے سانحہ پشاورمیں شہیدافرادکونشان حیدردینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ شدت پسندہتھیارپھینک دیں ۔
انہوں ں ے کہاکہ فوجی عدالتوں کی آڑمیں کسی کوسیاسی انتقام کانشانہ نہیں بنایاجائیگااورنویدسنائی کہ حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان معاملات طے پاگئے اورجوڈیشل کمیشن جلدایک آرڈیننس کے ذریعے قائم ہوجائے گا،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجونے کہاکہ حکومت کسی سے بھی رعایت نہ برتے ہمیں تمام دہشتگردوں کے خلاف لڑناہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ آرمی پبلک سکول کویونیورسٹی کادرجہ دیاجائے ۔مزید اہم خبریں
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
-
پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.