پی ٹی آئی کے کے زیر اہتمام ” کیا یہ قائداعظم کا پاکستان ہے ؟“ کے موضوع پرسیمینار ،

ہمیں اس ملک کی تعمیر وترقی کے لیے ایک ہو کر کام کرنا چاہیے ۔ رہنماؤں کا خطاب

جمعرات 25 دسمبر 2014 23:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) انصاف مرکز پاکستان تحریک انصاف لاہور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل نہیں گیا اور اب ان فرمودات پر عمل کرانے کیلئے عمران خان سرگرمِ عمل ہیں ۔ پی ٹی آئی کے کے زیر اہتمام ” کیا یہ قائداعظم کا پاکستان ہے ؟“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ قائد اعظم کا ایجنڈامکمل نہیں ہوا کیونکہ اگر قائد اعظم کا ایجنڈا مکمل ہو گیا ہوتا تو اللہ عمران خان کو پیدا نہ کرتا اور اب قائد اعظم کے ایجنڈے کو عمران خان پورا کریں گے۔

کہا کہ مسلمان دو طرح کی زندگی گزارتا ہے یا بہادر کی یا شہید کی مسلمان کی تیسری کو زندگی نہیں ہوتی۔فاروق خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس پاکستان کے لیے ہمارے بزرگوں نے لاکھوں قربانیاں دیں کیا یہ وہی پاکستان ہے ؟ کہ یہاں مساجد، درس گاہوں ، دینی مدارس میں حملے ہوں ؟نہیں بلکہ ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو کر ایک نیا پاکستان بنائیں اور انھوں نے کہا نواز شریف ہمارے دھرنے کے خاتمے کا ہماری کمزوری نہ سمجھیں بلکہ اگر حکومت نے کوئی موزوں قدم نا اٹھایا تو ہم پھر سے اپنے قائد عمران خان کے ساتھ اپنے حق کے لیے سٹرکوں پر نکلیں گے۔

(جاری ہے)

آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور یہ نعمت ہمیں قائد اعظم کی وجہ سے ملی۔انھوں نے کہا کہ قائد نے یہ ملک ایک اللہ، ایک قرآن، ایک رسول اور ایک قوم کی بنیاد پر بنایا لیکن آج ہم ایک قوم نہیں ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنا محاسبہ کریں اور ایک متحد قوم بن جائیں ۔جبکہ اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر ولید اقبال نے کہا کہ ہمیں اآج کے دن یہ تجزیہ کرنا بہت ضروری ہے کہ پاکستان کیوں بنایا گیا؟ ہمارا ملک ایک دو قومی نظریے پر بنا اور اس کے قیام کے بعد سیاست اور دین ادنی لوگوں ہاتھوں میں چلا گیا اسی لیے ہم نے اپنی قومیت اور شناخت کو کھو دیا اورہمیں سقوط ڈھاکہ کا سانحہ دیکھنا پڑا جبکہ اسی طرح ہمارے علماء نے سیاست کو فریقوں اور گروہ بندیوں میں تقسیم کیا اور ملک کو تقسیم کرنے میں اہم کردار ادا کیااور اپنے خطاب میں شیخ امتیاز نے قائد اعظم کے کارناموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کہ ہمیں اس ملک کی تعمیر وترقی کے لیے ایک ہو کر کام کرنا چاہیے اور متحد ہوکر قائد اعظم کا وہ پاکستان بنائیں جس کا علامہ اقبال نے خواب دیکھا اور قائد اعظم نے انتھک محنت سے حاصل کیا۔

خطاب کرنے والوں میں ڈاکٹر مصباح، شیخ امتیاز، نعیم میر، فاروق خان ،نعیم الحق، تنزیلہ عمران خان، فیاض علیم،مبشر،مراد راس،اعجاز بھٹی،علی امتیاز وڑائچ،یاسر گیلانی،سعدیہ سہیل،ولید اقبال ،الیاس بھٹی ، اورمیاں اکرام سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنما شامل تھے ۔