ہانگ کانگ میں کروڑوں روپے سڑک پر۔۔۔ لوگوں کی موجیں لگ گئیں

جمعرات 25 دسمبر 2014 23:25

ہانگ کانگ میں کروڑوں روپے سڑک پر۔۔۔ لوگوں کی موجیں لگ گئیں

ہانگ کانگ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) چین کے انتظامی طور پر خود مختار علاقے ہانگ کانگ میں کرنسی وین کو حادثہ پیش آنے سے نوٹ شاہراہ پر بکھر گئے۔ہانگ کانگ میں کرنسی نوٹوں کی ایک گاڑی 535 ملین ایچ کے ڈی یعنی ہانگ کانگ ڈالر (6 ارب 80 لاکھ روپے) لے کر جا رہی تھی جس شاہراہ پر اس کو حادثہ پیش آیا ، جس سے نوٹوں کے ڈبے گاڑی سے نکل کر شاہراہ پر پھیل گئے۔

حکام کے مطابق 35 ملین ایچ کے ڈی (45 کروڑ روپے) کے ڈبے کھل گئے تھے اور اس سے نوٹ شاہراہ پر موجود شہریوں نے اٹھا لیے۔پولیس نے 20 ملین ہانگ کانگ ڈالر واپس جمع کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ مزید 15 ملین ہانگ کانگ ڈالرکے حوالے سے معلوم نہ ہو سکا کہ کس کے پاس کتنی رقم ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ میں مختلف بینکوں کو کرنسی نوٹ فراہم کرنے والی وین کو حادثہ پیش آیا تھا۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد ڈرائیور کو یہ احساس نہ ہو سکا کہ وین سے نوٹوں کے متعدد ڈبے سڑک پر گر گئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطقب شہریوں نے مفت آئے مال کو غنیمت جانا اور ایک ایک نے ٹریفک کو متاثر کرکے پیسے اْٹھانے کو ترجیح دی جبکہ پولیس کی آمد سے قبل ہی اکثر شہری سڑک سے محفوظ مقام پر پیسوں سمیت جا چکے تھے۔پولیس حکام نے کہا کہ سڑک سے چوری ہونے والے نوٹوں کو سیریل نمبر کے ذریعے ڈھونڈ نکالا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :