چین کی پاکستان کو توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے شمالی و جنوبی کوریڈور میں 8 ہزار میگاواٹ صلاحیت کی حامل دو ٹرانسمیشن لائنز بچھانے کی پیشکش
جمعرات 25 دسمبر 2014 23:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) چین نے پاکستان کو توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ملک کے شمالی اور جنوبی کوریڈور میں 8 ہزار میگاواٹ صلاحیت کی حامل دو ٹرانسمیشن لائنز بچھانے میں تعاون کرنے کی پیشکش کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق توانائی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں توانائی بحران پر قابو پانے کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لیے جلد ازجلد ملک کے شمالی و جنوبی کوریڈورز میں دو ٹرانسمیشن لائن بچھانا بہت بڑا چیلنج ہے لیکن اسے پورا کرنا ہوگا اور جون 2017 سے پہلے پہلے ملک کے شمالی و جنوبی کو ریڈور میں یہ دو ٹرانسمیشن لائنز بچھانا پڑیں گی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ چائنیز پاکستان کے شمالی و جنوبی کوریڈور میں یہ دو ٹرانسمیشن لائنز بچھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ اس کے لیے وہ مسابقتی بڈنگ کے ذریعے مذکورہ ٹرانسمیشن لائنز بچھانے کے پراسیس میں شامل ہونے کو بھی تیار ہیں۔(جاری ہے)
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے وزارت پانی و بجلی کے سیکریٹری کو ہدایت کی کہ مذکورہ شمالی اور جنوبی کوریڈور میں آٹھ ہزار میگاواٹ صلاحیت کی حامل دو ٹرانسمیشن لائنز بچھانے کے منصوبوں کے حوالے سے جلد ازجلد تجاویز کی درخواستیں (آر ایف پی) کیلیے اشتہار دیے جائیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حکومت آئندہ موسم گرما سے قبل قلیل المدت بنیادوں پر اضافی بجلی سسٹم میں شامل کرنا چاہتی ہے جبکہ چین کے ساتھ طے پانے والے تینتالیس ارب روپے کے معاہدوں کے تحت پہلے مرحلے میں دس ہزار چار سو میگاواٹ بجلی کے منصوبوں کی 2017 کیلیے تمام تر اقدامات اٹھانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے تاکہ مذکورہ مدت تک سسٹم میں اضافی شامل کی جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.