ہالی ووڈ فلم ”دی تھیوری آف ایوری تھنگ“کا رنگا رنگ پریمیئر

جمعہ 26 دسمبر 2014 11:33

ہالی ووڈ فلم ”دی تھیوری آف ایوری تھنگ“کا رنگا رنگ پریمیئر

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) معروف طبیعات دان اسٹیفن ہاکنگ کی زندگی پر مبنی ہالی ووڈ فلم ”دی تھیوری آف ایوری تھنگ“کا رنگا رنگ پریمیئر لندن میں ہوا۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ سے بھرپور فلم تھیوری آف ایوری تھنگ کی کاسٹ فلم کی تشہری مہم کے لئے لندن پہنچی جہاں مداحوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ ستاروں کی جھلک دیکھنے کے لئے موجود تھی۔فلم کی کہانی مشہور برطانوی ماہرِطبعیات اسٹیفن ہاکنگ کی حقیقی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی ہم جماعت لڑکی کے عشق میں مبتلا ہوجاتا ہے، فلم میں اسٹیفن ہاکنگ کا کردار ایڈی ریڈ میین نے نبھایا ہے، فلم یکم جنوری کو برطانیہ میں ریلیز کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :