جیکولیئن فرینڈس کو ٹائیگر شیروف کے مقابل اہم کردار کی آفر

جمعہ 26 دسمبر 2014 11:43

جیکولیئن فرینڈس کو ٹائیگر شیروف کے مقابل اہم کردار کی آفر

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء)بالی ووڈ بیوٹی جیکولن فرنینڈس کونئی فلم میں ٹائیگرشیروف کے مدمقابل اہم رول میں کاسٹ کرنے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔کک کی سپر ڈوپر کامیابی کے بعد تو سری لنکن بیوٹی بس کامیابی کی ہر سیڑھی چڑھتی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم ساز ہیں ایسے جو اس پری چہرہ حسینہ پر کررہے ہیں فلموں کی برسات، کہا جارہا ہے کہ نئی رومینٹک تھرلر میں اب جیکولئین فرینڈس جوڑی بنانے والی ہیں ہیرو پینتی کے ٹائیگر شیروف کے ساتھ رابطہ کیا جارہا ہے اگرسری لنکن حسینہ نے ہاں کردی تو فلم کی عکس بندی اگلے برس شرو ع ہوگی ۔