ماہ نور نے آئٹم سانگ کرنے کا10لاکھ معاوضہ وصول کر کے تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھور دیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:24

ماہ نور نے آئٹم سانگ کرنے کا10لاکھ معاوضہ وصول کر کے تمام اداکاراؤں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء)نامور اداکارہ ماہ نور نے آئٹم سانگ کرنے کا10لاکھ روپے معاوضہ وصول کر کے تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھور دیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ اداکارہ نے فلم ” ہلہ گلہ “ میں آئٹم سانگ کرنے کے لئے 10لاکھ روپے وصول کئے اور اسکی شوٹنگ کرانے کے بعد اداکارہ کراچی سے واپس لاہور آ گئی ہیں۔ مذکورہ فلم کے ہدایتکار اکبر کامران ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ مہوش حیات فلم ” نامعلوم افراد“ میں آئٹم سانگ کا پانچ لاکھ روپے معاوضہ وصول کر چکی ہیں۔