اسامہ بن لادن کو مارنے والا امریکی کمانڈو مشکل میں پھنس گیا، اہم راز افشا کرنے پر امریکی انتظامیہ کا کارروائی کا اعلان

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:38

اسامہ بن لادن کو مارنے والا امریکی کمانڈو مشکل میں پھنس گیا، اہم راز ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو مارنے والا امریکی کمانڈو مشکل میں پھنس گیا، اہم راز افشا کرنے پر امریکی انتظامیہ نے کارروائی کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

امریکی بحریہ کے ترجمان ریان پیری کے مطابق راب اونیل نے 2011ء میں اسامہ بن لادن کیخلاف ہونیوالے آپریشن کے حوالے سے اہم راز افشاء کیا ہے جس پر اس کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ نیول کریمنل انوسٹی گیشن سروس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے کہ راب اونیل نے ممکنہ طور پر اہم اطلاعات ایک ایسے شخص کے حوالے کیں جو ان کے حصول کا مجاز نہیں تھا۔ راب اونیل گزشتہ کئی ماہ سے بہت سے انٹرویوز دے چکے ہیں جن میں انہوں نے اسامہ کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :