وزیر اعلی پنجاب کے مشن یقینی روزگار کیلئے اقدامات کر لئے‘ عرفان قیصر شیخ

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:18

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے مشن بیروزگار نوجوانوں کو یقینی روزگارفراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں‘ اس سلسلے میں انڈسٹری کی مشاورت سے ٹیوٹا صوبہ بھر میں اپنے منتخب اداروں میں مختصر دورانیہ کے کورسز متعارف کر وا رہی ہے تاکہ نوجوان نسل جلدہنر مند بن کر انڈسٹری میں نوکری یا اپنا کاروبار شروع کر ے اور ملکی معاشی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرے، دو سالوں کے دوران ٹیوٹا اداروں میں موجودہ زیر تربیت افراد کی تعداد بڑھا کر چار لاکھ تک کر دی جائے گی ۔

ان خیالا ت کا اظہارچیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا اداروں میں انفارمیشن اور مواصلاتی نظام کے نفاذ کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، جنرل منیجر ز حامد غنی انجم، عبد القیوم، اظہر اقبال شاد اور دیگر افسران موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ زیر تربیت ہنر مندوں پر وسائل کا استعمال ضیاع نہیں بلکہ ملک کے خوشحال مستقبل کیلئے مفید سرمایہ کاری ہے۔

ٹیوٹا نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نفاذ کے لئے مختلف قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ معاہدے کئے ہیں اور ای لرننگ کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ نصاب پر زیر تربیت ہنر مندوں کو فنی تربیت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔چیئرپرسن نے مزیدبتایا کہ اپنے محدود وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن و ٹریننگ کے فروغ کیلئے ٹیلی پریزینس سسٹم کو متعارف کروا دیا ہے تاکہ کسی دوسرے ادارے استاد دیگر اداروں میں زیر تربیت ہنر مندوں کو لیکچر فراہم کر سکے گا۔

تعلیم کی بہتر نگرانی اور مالیاتی سرگرمیوں کی بروقت معلومات کی دستیابی کیلئے سافٹ وئیر ایپلیکیشن کی تیاری شروع کی گئی۔اس مقصد کیلئے انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم کو نافذ العمل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی تاکہ ٹیوٹا کو بروقت فیصلوں میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :