پاکستان پریمئر فٹبال لیگ، مسلم کلب چمن، پاکستان واپڈا کی ٹیمیں کل مدمقابل ہونگی

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:50

پاکستان پریمئر فٹبال لیگ، مسلم کلب چمن، پاکستان واپڈا کی ٹیمیں کل مدمقابل ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) ملک میں جاری11ویں پاکستان پریمئر فٹبال لیگ میں مسلم کلب چمن اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں کل ہفتہ کو پی ٹی سٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہونگی لیگ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چمپئن کے آر ایل، کراچی الیکٹرک، واپڈا، ایئر فورس، آرمی، پی آئی اے، مسلم کلب چمن، کے پی ٹی، نیشنل بینک آف پاکستان، چمن افغان ایف سی، پاکستان ریلوے اور بلوچ کلب کوئٹہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :