موسیقی کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا‘ وارث بیگ

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:58

موسیقی کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا‘ وارث بیگ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) معروف گلوکار وارث بیگ نے کہا ہے کہ پاکستانی فلمی میوزک کی تباہی میں غیر معیاری شاعری کا بڑا ہاتھ ہے‘ موسیقی کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وارث بیگ نے کہا کہ ماضی کی طرح آج بھی اگر اچھے نغمہ نگار ہوتے تو ہمارا فلمی میوزک کبھی زوال پذیر نہ ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمارے پاس بہت اچھے گانے والے موجود ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کل زیادہ وقت بیرون ملک شوز اور کنسرٹ کرنے میں گزرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مشہور چینل کا ایمبیسیڈر ہوں اور اب تک آڈیو البم مارکیٹ میں آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی فلمی گانے کو ترجیح دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت نے ہمارے ملک کی خوبصورتی کو تباہ کردیا ہے۔ سانحہ پشاور نے ہمارے دلوں کو جو رنج دیا ہے وہ کبھی دور نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :