بطور اداکار بہت ہی نرم مزاج کا انسان ہوں‘ ارباز خان

جمعہ 26 دسمبر 2014 15:05

بطور اداکار بہت ہی نرم مزاج کا انسان ہوں‘ ارباز خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ بطور اداکار میں بہت ہی نرم مزاج کا انسان ہوں۔ بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سخت مزاج نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنی ٹیم میں پروفیشنلز کو ترجیح دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل فلم میکنگ ایک بزنس بن چکا ہے اور آپ کیلئے بھاری بجٹ اور بروقت فلم بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ ملائیکہ اروڑا سے بھی اداکاری اور پرڈیوسر کے حوالے سے ضرور رائے لیتا ہوں اور ان کی رائے میرے لئے بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔