جموں و کشمیر لبریش لیگ کا اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پشاور سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 26 دسمبر 2014 15:14

اسلام آباد+مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) جموں و کشمیر لبریش لیگ کا اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پشاور سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت ،معصوم بچوں کے قاتل کسی رحم یا رعایت کے مستحق نہیں ،دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے فیصلے کا خیر مقدم ،حکومت ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرے پوری قوم متحد ہے تمام سیاسی سماجی و مذہبی جماعتیں بھی متحد و منظم ہو کر متفقہ حکمت عملی کے تحت فیصلے اور پر بلا تاخیر عمل در آمد کریں مظاہرے سے گلشاد احمد بٹ ،حلال عبداللہ ،شبیر احمد خان ،ہلال بٹ ،غلام محی الدین ،خواجہ میراج و دیگر نے خطاب کیا اور سانحہ پشاور کی شدیدا لفاظ میں مذمت کی -