برینڈن میکلوم نے 74گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے والے پہلے کیوی بلے باز بن گئے

جمعہ 26 دسمبر 2014 15:50

برینڈن میکلوم نے 74گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے والے پہلے کیوی بلے ..

کرائسٹ چرچ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنا لیے۔ برینڈن میکولم تیز ترین سنچری بنانیوالے پہلے کیوی بلے باز بن گئے۔ کرائسٹ چرچ میں ہونیوالے ٹیسٹ میچ میں مہمان سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کیویز کی اٹھاسی رنز پر تین وکٹوں کے نقصان کے بعد کین ولیم سن اور برینڈن میکولم نے ٹیم کو سہارا دیا اور 126 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

(جاری ہے)

ولیم سن 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو میکولم نے جارحانہ اننگز کھیل کر نہ صرف کیریئر کی 11 ویں سنچری مکمل کی بلکہ 74 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانیوالے پہلے کیوی بلے باز بھی بنے اور ساتھ ہی انہوں نے کیلنڈر ائیر میں ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کی تعداد بھی ایک ہزار سے زائد کی ، وہ195 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیمز نیشام بھی85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیہمیشن ردرفورڈ 18، ٹام لیتھم 27، بی جے واٹلنگ 26 اور راس ٹیلر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جب کہ مارک کریگ 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے انجیلو میتھیوز نے 2، سورنگا لکمل، شمندا ایرنگا،دھمیکا پراساد اور تھارندو کشال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

متعلقہ عنوان :