صومالیہ‘ افریقی یونین کے بیس پر عسکریت پسندوں کا حملہ‘ 9 افراد ہلاک

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:02

موغادیشو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) صومالیہ میں افریقی یونین کے بیس پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے موغادیشو میں افریقی یونین کے اڈے پر اچانک دھاوا بول دیا جس پر سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔

(جاری ہے)

فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 3 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔