ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر کچھی بولان ٹیچرز کی اسامیوں پر بھرتی کے لئے درخواست جمع کرانے والے امیدواروں کو بلا وجہ تنگ کر رہے ہیں،اسلم بلوچ

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:12

مچھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی چےئرمین واجہ اسلم بلوچ وائس چےئرمین وفا بلوچ بی ایس او مچھ زون کے صدر شاھد بلوچ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر کچھی بولان ٹیچرز کی اسامیوں پر بھرتی کے لئے درخواست جمع کرانے والے امیدواروں کو بلا وجہ تنگ کر رہے ہیں این ٹی ایس کی شرایط کے عین مطابق مچھ ڈھاڈر سنی اور بھاگ کے بے روزگار خواتین اور حضرات درخواست جمع کرنے ایک سو کلو میٹر دور چل سفر کر کے جاتے ہیں تو متعلقہ آفیسر اپنی نشست پر نہیں ہوتا باقی دفتری اہلکار امیدوارں کو کبھی کہتے ہیں کہ 3 سیٹ لائیں اور 6 تصاویر جب وہ واپس آکر مذکورہ شرط کو پورا کرتے ہیں اور پھر ڈھاڈر جاتے ہیں تو ناہیں کہاجاتا کہ 5 سیٹ تعلیمی اسناد کی اور 8 تصاویر لائیں اور رنگین این ٹی ایس کے فارم کے بغیر بھی جمع نہیں کر رہا حالانکہ این ٹی ایس میں طلب کردہ دو تصاویر اور دو مصدقہ نقول تعلیمی اسناد کی ہیں کوئی بھی امیدوار اگر ڈاک یا کوریر کے توسط سے اپنی درخواست وغیرہ بھجوائے تو اسے جمع نہیں کیا جاتا جبکہ مقابلے کے امتحانات میں بھی سی ایس ایس اور پی سی ایس میں بھی دو سیٹ تعلیمی اسناد کے درکار ہوتے ہیں مذکورہ غیر حاضرآفیسراور اس کے اہلکاروں کی من مانیاں اور بے روز گاروں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کی کرنے کی بی ایس او ہر گز اجازت نہیں دے گی پہلی دفعہ تعلیم سمیت دیگر محکموں میں میرٹ پر حکومت تعنیاتیاں کرنے جا رہی ہے اس میں بھی بیورو کریسی رکاوٹ بن رہی ہے بی ایس او (پجار) اور نیشنل پارٹی کی جد وجہد ہے کہ زیادوہ سے زیادہ امیدوار مقابلے کے امتحان میں شریک ہوں اور ان میں سے قابل اور محنتی اساتذہ نکل سکیں اب من پسند افراد کے کا غذات ضلع کچھی بولان میں جمع کیے جا رہے ہیں جسکی جتنی بھی مذمت کیجائے کم ہے انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ غیر حاضر اور شفاف تعنیاتیوں میں روکاوٹیں حائل کرنے والے آفیسر کے خلاف سخت سے سخت قانونی قاروائی کیجائے اور این ٹی ایس اور محکمہ تعلم ڈائریکٹر کے شرائط کے عین مطابق درخواستیں جمع کی جائیں۔