سعودی حکومت نے فیملی ویزہ کی مدت کم کرکے 6 ماہ مقرر کردی

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:34

سعودی حکومت نے فیملی ویزہ کی مدت کم کرکے 6 ماہ مقرر کردی

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء)سعودی حکومت نے فیملی ویزہ کی مدت کم کرکے 6 ماہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ سعودی ادارہ برائے پاسپورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نئے ویزہ قواعد کے تحت فیملی ویزہ کی مدت 6ماہ کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فیملی ویزہ کی مدت سعودی عرب میں آنے کے دن سے شروع ہوجائیگی جس کا اندراج کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں کیا جائیگا۔ لیفٹیننٹ کرنل احمد بن فہد کے مطابق پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں فیملی ویزہ ایکسٹینشن سروس بھی لانچ کی ہے جس کے تحت الیکٹرانیکلی ویزہ کی معیاد میں توسیع ہو جایا کریگی۔