ڈاکٹر شازیہ قتل کیس ،تفتیش میں نیا موڑ ،خاتون ملزم کی تلاش

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:19

ڈاکٹر شازیہ قتل کیس ،تفتیش میں نیا موڑ ،خاتون ملزم کی تلاش

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) ڈاکٹر شازیہ قتل کیس میں اہم شواہد ملنے پر ایک لیڈی ڈاکٹر کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جسکی گرفتاری کے لیے پولیس نے مختلف مقا مات پر چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔ ڈاکٹر امبر شازیہ قتل کیس میں نامزد ہونے والے ڈاکٹر نعیم کی اہلیہ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قتل کیس میں ایک نیا پہلو سامنے آیا جب ہسپتال میں دوران تفتیش معلوم ہواکہ آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹر شازیہ سے شادی کے خواہشمند ڈاکٹر نعیم اوراسکی اہلیہ ڈاکٹر امبر کے درمیان جھگڑا ہو ااس وقت ڈاکٹر شازیہ بھی موجود تھی بعد میں ڈاکٹر نعیم اور ڈاکٹر امبر ڈاکٹر شازیہ کو اپنے ہمراہ اسکے ہاسٹل لے گئے جہاں پر اسکی موت واقع ہوئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکٹر نعیم تا حال خود کو بے گناہ ظاہر کر رہا ہے اسکی بیوی ڈاکٹر امبر کی گرفتاری کے بعدمزید حقائق سامنے آئیں گے ، جسکی گرفتاری کے لیے مختلف مقا مات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :